ایک کروکیٹ کھانے پر نوکری چلی گئی

اسپین میں ایک دلچسپ واقعہ اس وقت خبروں کی زینت بن گیا جب ایک ملازم کو صرف ایک کروکیٹ کھانے پر نوکری سے نکال دیا گیا، اور اب عدالت نے اسے بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

یہ واقعہ جولائی 2023 کا ہے جب سپر مارکیٹ چین مرکاڈونا کے ایک ملازم نے دکان بند ہونے کے بعد ایک ایسا کروکیٹ کھایا جو فروخت نہ ہونے کے باعث ضائع کیا جانا تھا۔ کمپنی کی پالیسی کے مطابق بغیر ادائیگی کے کسی بھی پروڈکٹ کو کھانے کی اجازت نہیں، اور اسی پالیسی کی بنیاد پر ملازم کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔

لیکن اس کہانی میں ٹوئسٹ تب آیا جب عدالت نے ملازم کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے اسے نوکری پر بحال کرنے اور کمپنی کو 39,700 یورو (41,800 ڈالر) بطور اجرت ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے فیصلہ دیا کہ یہ “ایک معمول کا عمل” تھا کہ ملازمین دکان بند ہونے کے بعد وہ تیار شدہ کھانے کھاتے جو ضائع ہونے والے تھے۔ مزید یہ کہ ملازم نے پورا پیکٹ نہیں بلکہ صرف “ایک کروکیٹ” کھایا، جو دوبارہ فروخت کے لیے دستیاب نہیں ہونا تھا۔

یہی نہیں، عدالت نے کمپنی پر 600 یورو (633 ڈالر) قانونی اخراجات کے طور پر بھی جرمانہ عائد کر دیا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں