اشک آباد اوپن ٹینس میں پاکستانی کھلاڑی کا اپ سیٹ


حسن عثمانی کا اشک آباد اوپن میں حیران کن اپ سیٹ

ترکمانستان میں جاری اشک آباد اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں پاکستان کے نوجوان ٹینس اسٹار، حسن عثمانی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کھیل سے شائقین کو حیرت میں ڈال دیا۔ انڈر 14 کیٹیگری کے مقابلوں میں حسن نے پہلے راؤنڈ میں ایران کے رمضانی اسماعیلو کو مات دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

پری کوارٹر فائنل میں حسن نے ترکمانستان کے آٹھویں سیڈ کھلاڑی کریمگیلدی ویلیبیگاو کو ایک مضبوط مقابلے میں شکست دی۔ حسن نے انہیں اسٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

کوارٹر فائنل میں اب حسن کا مقابلہ سیڈ نمبر 4 ترکمانستان کے علی گیلدیو سے ہوگا، جس میں وہ ایک اور اپ سیٹ کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستانی نوجوان حسن عثمانی نے اشک آباد اوپن میں وائلڈ کارڈ انٹری حاصل کی تھی اور اپنی جاندار کارکردگی سے وطن کا نام روشن کر رہے ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں