قبض ایک عام مسئلہ ہے جو اکثر غلط خوراک، جسمانی سرگرمی کی کمی یا پانی نہ پینے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ نہ صرف روزمرہ زندگی کو متاثر کرتا ہے بلکہ وقت کے ساتھ ساتھ پیٹ درد، گیس اور بواسیر جیسے مسائل کی بھی وجہ بن سکتا ہے۔
ماہرین صحت کے مطابق اگر روزمرہ معمولات میں چند آسان تبدیلیاں کر لی جائیں تو قبض سے بچا جا سکتا ہے۔
آسان طریقے جو اس پریشان کن مسئلے سے نجات میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں
زیادہ پانی پئیں:
7 سے 8 گلاس پانی پینا ضروری ہے،پانی آنتوں کو روزانہ کم از کم نم رکھتا ہے اور فضلہ کو نرم کرتا ہے،جس سے پاخانہ آسانی سے خارج ہو جاتا ہے
ریشے دار غذائیں کھائیں:
• اپنی خوراک میں فائبر (ریشہ) شامل کریں۔ یہ آنتوں کی حرکت کو بہتر بناتا ہے۔
ریشے دار غذا میں شامل ہیں:
سبزیاں
دالیں
سیب
آلو بخارا
ہول ویٹ آٹا
امرادلیہ اور براؤن بد ریڈ
باقاعدگی سے ورزش کریں:
روزانہ 20 سے 30 منٹ کی واک یا ہلکی پھلکی ورزش آنتوں کو متحرک رکھتی ہے۔
زیادہ دیر تک بیٹھے رہنے سے نظامِ ہاضمہ سست ہو جاتا ہے، جو قبض کو بڑھاتا ہے۔
کھانے کا باقاعدہ شیڈول بنائیں:
روزانہ ناشتہ وقت پر کریں اور کھانے کے اوقات میں بے ترتیبی سے پرہیز کریں۔
باقاعدہ وقت پر کھانا ہاضمے کو بہتر کرتا ہے۔
حاجت روکنے سے پرہیز کریں:
جب بیت الخلا جانے کی ضرورت ہو تو فوراً جائیں۔
حاجت روکنے سے نہ صرف قبض ہو سکتی ہے بلکہ بواسیر یا آنتوں کی سوزش بھی ہو سکتی ہے۔
پروسسڈ اور تلی ہوئی اشیاء سے بچیں:
جنک فوڈ، کولڈ ڈرنکس، اور چکنائی والی چیزیں آنتوں کی حرکت کو سست کر دیتی ہیں۔
تازہ اور گھریلو کھانے کو ترجیح دیں تاکہ نظامِ ہاضمہ درست رہے۔