سیلاب: پنجاب میں اب تک کتنے افراد کو ریسکیو کیا گیا؟

ریسکیو 1122 کے ترجمان پنجاب فاروق احمد نے بتایا ہے کہ پنجاب کے مختلف سیلابی علاقوں سے اب تک 73 ہزار کے قریب افراد کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق، دریائے سندھ، چناب، راوی، ستلج اور جہلم کے کنارے واقع متاثرہ علاقوں میں 779 کشتیوں کے ساتھ فلڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

فاروق احمد نے مزید کہا کہ صرف جمعے کے روز ہی ریسکیو اہلکاروں نے پانی میں پھنسے ایک ہزار کے قریب شہریوں کو نکالا۔ ان کے مطابق سب سے زیادہ 280 افراد کو قصور میں ریسکیو کیا گیا، جبکہ حافظ آباد سے 164، سیالکوٹ سے 127، اوکاڑہ سے 82، گوجرانوالہ سے 76، لاہور سے 4، چینوٹ سے 41 اور شیخوپورہ سے 32 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ اس کے علاوہ جھنگ، بہاولپور، ساہیوال، سرگودھا، نارووال اور فیصل آباد سے بھی 46 افراد کو نکالا گیا۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں