پاکستان کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے بلوچستان کے سرحدی علاقے تفتان میں کارروائی کرتے ہوئے 33 بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کر لیا جو غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
ایف آئی اے کے مطابق، یہ کارروائی اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے انجام دی۔ گرفتار تمام افراد کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے اور وہ رواں سال جون اور جولائی کے دوران وزٹ ویزے پر پاکستان آئے تھے۔
ان افراد نے ضلع چاغی کے علاقے ماشکیل کے راستے پاکستان اور ایران کی سرحد عبور کرنے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے ان سے قانونی دستاویزات طلب کیں جن پر وہ کوئی تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے۔
حکام کے مطابق، مشکوک حرکات اور دستاویزات کی عدم دستیابی کے باعث تمام افراد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔