سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ، یہ حملے بین الاقوامی قوانین اور ضوابط کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔
آج جمعے کے روز وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ ،مملکتِ سعودی عرب، اسلامی جمہوریہ ایران کے برادر عوام کے خلاف اسرائیل کی کھلی جارحیت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کتی ہے، اس لیے کہ یہ حملے ایران کی خود مختاری اور سلامتی کو مجروح کرتے ہیں اور بین الاقوامی قوانین و اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔”
سعودی عرب ان بھیانک حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اس امر پر زور دیتا ہے کہ، عالمی برادری اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ، وہ ان حملوں کو فوری طور پر روکنے کے لیے مؤثر اقدام کرے۔