ازبکستان اور افغانستان کے درمیان 520 ملین ڈالر کے تجارتی معاہدے پر دستخط

ازبکستان اور افغانستان کے نجی شعبوں کے درمیان 520 ملین ڈالر مالیت کے ایک بڑے تجارتی معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔

افغانستان کی وزارتِ صنعت و تجارت کے مطابق یہ مفاہمتی یادداشت افغانستان کے نجی شعبے اور ازبکستان کے علاقے اندیجان کے کاروباری نمائندوں کے درمیان طے پائی۔

معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان مختلف صنعتی اور زرعی منصوبوں پر تعاون کیا جائے گا، جن میں لوہے کی پگھلائی، سیمنٹ کی پیداوار، کپاس کی پروسیسنگ اور پولٹری فارمنگ جیسے شعبے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ افغانستان سے ازبکستان کو کوئلے کی برآمد، انڈوں کی پیداوار اور گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس کی تیاری کے منصوبے بھی اس معاہدے کا حصہ ہیں۔

یہ معاہدہ افغانستان کے وزیرِ صنعت و تجارت نورالدین عزیزی اور ازبکستان کے اندیجان ریجن کے گورنر شوکتبیک عبد الرحمانوف کی موجودگی میں ہوا۔

اس سے قبل بھی دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان 514 ملین ڈالر سے زائد مالیت کا ایک اور معاہدہ طے پا چکا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کابل اور تاشقند کے درمیان اقتصادی تعاون میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں