جب مغرب نے ویسلین کو اپنی روزمرہ خوبصورتی کی روٹین کا حصہ بنا لیا، تب ہمارے دیسی گھروں میں اسے صرف پھٹی ایڑیوں، ہونٹوں کی خشکی یا بخار کی حالت میں ناک کے آس پاس لگانے تک محدود رکھا گیا۔ مغرب والوں نے جلد ہی پہچان لیا کہ اس سادہ سی پیٹرولیم جیلی میں وہ طاقت چھپی ہے جو مہنگی کاسمیٹکس بھی نہیں دے سکتیں—قدرتی نمی، نرمی، جلد کی گہرائی تک حفاظت اور دیرپا چمک۔ مگر ہم دیسی لوگ ابھی تک اس کے کمالات کو مکمل طور پر سمجھ نہیں پائے۔ شاید اب وقت آ گیا ہے کہ ہم بھی اپنے کچن اور باتھ روم کے کونے میں رکھی اس چھوٹی سی ڈبیا کو ایک نیا مقام دیں ۔ اس آرٹیكل پڑھنے کے بعد امید ہے کہ آپ کی بیوٹی کِٹ كو نیا ہیرو ویسلین کی صورت میں مل جاۓ گا ۔
ہم آپ کے ساتھ ویسلین کے ایسے 13 آزمودہ اور قدرتی نسخے شیئر کر رہے ہیں جو نہ صرف جلد کو نکھارتے ہیں بلکہ مہنگی کریموں کی ضرورت بھی ختم کر دیتے ہیں۔ صرف ویسلین اور آپ کے کچن یا باتھ روم میں موجود عام چیزیں، اور آپ کی بیوٹی روٹین مکمل!
1. چہرے کے دھبے کم کریں: ویسلین + لیموں کا رس
طریقہ: ایک چمچ ویسلین میں آدھا چمچ تازہ لیموں کا رس ملائیں۔ رات سونے سے پہلے دھبوں پر لگائیں، صبح دھولیں۔
لیموں میں قدرتی بلیچنگ اور وٹامن سی ہوتا ہے، جو جلد کی رنگت نکھارتا ہے، جبکہ ویسلین نمی برقرار رکھتی ہے۔
2. آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے: ویسلین + بادام کا تیل
طریقہ: ایک چمچ ویسلین اور آدھا چمچ بادام کا تیل ملا کر آنکھوں کے نیچے لگائیں۔
وٹامن ای سے بھرپور بادام کا تیل نرمی بخشتا ہے جبکہ ویسلین اس نمی کو دیر تک قائم رکھتی ہے۔
3. جھریاں ہلکی کریں: ویسلین + وٹامن ای کیپسول
طریقہ: ویسلین میں ایک وٹامن ای کیپسول ملا کر چہرے کی باریک جھریوں پر لگائیں۔
وٹامن ای جلد کی مرمت کرتا ہے اور ویسلین اس کی طاقت کو محفوظ رکھتی ہے۔
4. پھٹے ہونٹوں کی شفا: ویسلین + شہد
طریقہ: ایک چمچ ویسلین میں آدھا چمچ شہد ملا کر دن میں کئی بار لگائیں۔
شہد جلد کو نمی دیتا ہے، جبکہ ویسلین حفاظتی تہہ بنا کر ہونٹوں کو نرم بناتی ہے۔
5. ہونٹوں کے لیے اسکرب: ویسلین + کافی
طریقہ: ویسلین میں آدھا چمچ کافی ملا کر ہونٹوں پر نرمی سے ملیں۔
کافی مردہ خلیے ہٹاتی ہے، ویسلین ہونٹوں کو چمکدار اور نرم بناتی ہے۔
6. جلن یا سن برن کا علاج: ویسلین + ایلوویرا
طریقہ: ویسلین اور ایلوویرا برابر مقدار میں ملا کر متاثرہ جگہ پر لگائیں۔
ایلوویرا ٹھنڈک دیتی ہے اور ویسلین جلد کو محفوظ رکھتی ہے۔
7. پھٹی ایڑیاں نرم کریں: صرف سادہ ویسلین
طریقہ: ویسلین ایڑیوں پر لگائیں، جرابیں پہن لیں۔
ویسلین گہرائی تک نرمی دیتی ہے۔
8. میک اپ ریموور: ویسلین + بے بی شیمپو
طریقہ: ویسلین میں چند قطرے بے بی شیمپو ملا کر چہرے پر لگائیں، نرم کپڑے سے صاف کریں۔
حساس جلد کے لیے موزوں، واٹر پروف میک اپ بھی ہٹا دیتا ہے۔
9. رنگت نکھاریں: ویسلین + ہلدی
طریقہ: ویسلین میں چوتھائی چمچ ہلدی ملا کر چہرے پر لگائیں، 10 منٹ بعد دھولیں۔
ہلدی جلد کی رنگت برابر کرتی ہے، ویسلین چمک بڑھاتی ہے۔
10. پلکوں کی خوبصورتی: ویسلین + کیسٹر آئل
طریقہ: دونوں چیزیں برابر ملا کر سوتے وقت پلکوں پر لگائیں۔
کیسٹر آئل پلکوں کو بڑھاتا ہے، ویسلین انہیں نرم اور محفوظ رکھتی ہے۔
چند خاص دیسی نسخے بھی آزمائیں
11. ویسلین + ہینگ کا پاؤڈر
دانے یا کیل مہاسوں کے لیے آزمودہ نسخہ، خاص طور پر چکنی جلد کے لیے مفید۔
12. ویسلین + ملتانی مٹی
چہرے کی صفائی اور تروتازگی کے لیے ہفتہ وار ماسک کے طور پر استعمال کریں۔
13. ویسلین + بیسن + دودھ
یہ ماسک جلد کو نکھارتا ہے اور دھوپ کی جلن دور کرتا ہے۔
امید ہے آپ جلد ہی ان میں سے کوئی نا کوئی نسخہ ضرور آزمائیں گے ۔