میلان ڈیزائن ویک 2026 میں ازبک ثقافت نے عالمی توجہ حاصل کر لی

تاشقند: ازبکستان کی ثقافت، فنونِ لطیفہ اور روایتی ڈیزائن کو عالمی سطح پر ایک بار پھر نمایاں پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ اٹلی کے شہر میلان میں منعقد ہونے والے “میلان ڈیزائن ویک 2026” میں Uzbekistan Art and Culture Development Foundation کی جانب سے پیش کی گئی خصوصی نمائش نے بین الاقوامی میڈیا اور فنونِ لطیفہ کے ماہرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی۔

نمائش میں ازبکستان کی تاریخی تہذیب، روایتی دستکاری، قومی ملبوسات، جدید آرٹ اور ثقافتی ورثے کو جدید انداز میں پیش کیا گیا۔ غیر ملکی مہمانوں نے ازبک فنکاروں کے تخلیقی کام کو سراہتے ہوئے اسے وسطی ایشیا کی ثقافتی شناخت کا خوبصورت اظہار قرار دیا۔

بین الاقوامی جریدوں اور آرٹ پلیٹ فارمز نے بھی ازبکستان کی اس شاندار شرکت کو خصوصی کوریج دی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ نمائش نہ صرف ازبک ثقافت کے فروغ کا ذریعہ بنی بلکہ عالمی سطح پر ملک کی نرم سفارت کاری (Soft Power) کو بھی مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی

اپنا تبصرہ لکھیں