فیئربرن، جارجیا – امریکی ریاست جارجیا میں 23 کھلاڑیوں پر مشتمل ایک گروپ نے مسلسل 121 گھنٹے اور 3 منٹ تک باسکٹ بال کھیل کر نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
یہ غیرمعمولی میچ فیئربرن کے لینڈ مارک کرسچن اسکول کے جم میں منعقد ہوا، جہاں کھلاڑیوں نے اپنی ہمت اور برداشت کا زبردست مظاہرہ کیا۔ اس تاریخی کھیل کا فائنل اسکور 13,096 بمقابلہ 12,972 رہا۔
ریکارڈ قائم کرنے کے لیے کھلاڑیوں کو نہ صرف مسلسل کھیلنا تھا بلکہ دورانِ وقفہ بھی جم کے اندر ہی رہنا لازمی قرار دیا گیا تھا۔ 17 سے 64 سال کی عمر کے ان کھلاڑیوں نے اپنی اس مہم کو ایک فلاحی مقصد سے جوڑ دیا، اور اس کوشش سے جمع ہونے والی رقم جنسی اسمگلنگ کے خلاف جنگ اور متاثرین کی بحالی کے پروگراموں کے لیے عطیہ کی جائے گی۔
یہ کارنامہ نہ صرف باسکٹ بال کی دنیا میں ایک تاریخی لمحہ بن گیا بلکہ کھیل کے ذریعے فلاحی مقاصد کو اجاگر کرنے کی بہترین مثال بھی بن ہے۔