غزہ کو چھوڑ دیں گے تو ہم تمام ساکھ کھو دیں گے: فرانسیسی وزیراعظم

فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا ایک اخلاقی فرض اور سیاسی تقاضا ہے،یورپیوں کو اسرائیل کیخلاف اجتماعی موقف سخت کرنا چاہیے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ مغرب کو اس صورت میں دنیا کی نظروں میں تمام ساکھ کھونے کا خطرہ ہے اگر وہ غزہ کو چھوڑ دیتا ہے اور اسرائیل کو جو چاہے کرنے دیتا ہے۔

سنگاپور میں شنگری-لا ڈائیلاگ دفاعی فورم میں ایک تقریر میں انہوں نے مزید کہا کہ اسی لیے ہم دوہرے معیار کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا یہی اصول یوکرین کی جنگ پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ فرانسیسی صدر نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کو صرف اخلاقی فرض نہیں بلکہ سیاسی ضرورت قرار دے دیا ۔

سنگاپور میں وزیر اعظم لارنس وونگ کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران میکرون نے زور دیا کہ یورپیوں کو اسرائیل سے متعلق اپنی اجتماعی پوزیشن کو سخت کرنا چاہیے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں