مغربی خوراک: سنگین بیماریوں کا سبب

مغربی طرز کی خوراک، جس میں فاسٹ فوڈ، پراسیسڈ گوشت، میٹھے مشروبات، فائن آٹا، چکنائی اور نمک سے بھرپور اشیاء شامل ہوتی ہیں، متعدد سنگین بیماریوں سے منسلک پائی گئی ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ خوراک نہ صرف جسمانی بلکہ دماغی صحت پر بھی منفی اثرات ڈالتی ہے۔ زیادہ کیلوریز، چینی اور چکنائی والی مغربی خوراک موٹاپا، ذیابیطس ٹائپ 2، دل کی بیماریاں، آنتوں کے کینسر، گردوں کی بیماریوں اور دماغی صحت کے مسائل کا خطرہ بڑھاتی ہے۔

مزید برآں، یہ خوراک آنتوں کے مائیکرو بایوم کو متاثر کرتی ہے، جس سے فائدہ مند بیکٹیریا کی کمی اور نقصان دہ بیکٹیریا کی افزائش ہوتی ہے، جو سوزش اور مدافعتی نظام کی کمزوری کا باعث بن سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں