ازبک ویٹ لفٹر نے ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں تین طلائی تمغے جیت لیے

چین میں جاری ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں ازبکستان کے ویٹ لفٹرز شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ 109 کلوگرام کیٹیگری میں اکبر جریئف نے تین گولڈ میڈلز اپنے نام کیے۔ انہوں نے اسنیچ میں 183 کلوگرام، کلین اینڈ جرک میں 223 کلوگرام اور مجموعی طور پر 406 کلوگرام وزن اٹھا کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

اسی مقابلے میں شاروف الدین امرالدینوف نے 181 کلوگرام اسنیچ، 214 کلوگرام کلین اینڈ جرک اور مجموعی طور پر 395 کلوگرام وزن اٹھا کر سلور میڈل جیتا۔

خواتین کے مقابلوں میں تورسونائے جبوروا نے اپنے ویٹ کیٹیگری میں 108 کلوگرام وزن اٹھا کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں