تاجکستان میں ازبک اوپیرا اور بیلے آرٹ کاجشن

ازبکستان کے مشہور علی شیر نوائی اسٹیٹ اکیڈمک گرینڈ تھیٹر کی اوپیرا و بیلے کی ٹیم، جس کی قیادت ازبکستان کے عوامی فنکار اور تھیٹر ڈائریکٹر رمیز عثمانوف کر رہے ہیں، ان دنوں تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے کے دورے پر ہے۔

اس دورے کے دوران ازبکستان اور تاجکستان کے معروف اوپیرا و بیلے فنکار تاجکستان کے صدرالدین عینی اسٹیٹ اکیڈمک اوپیرا و بیلے تھیٹر کے اسٹیج پر یکجا پرفارم کر رہے ہیں۔

تقریب کے ایک حصے کے طور پر “بیلے نائٹ” کے عنوان سے دو روزہ خصوصی پروگرام پیش کیا جا رہا ہے، جس میں اوپیرا و بیلے کے نمایاں سولیٹس، سمفنی آرکسٹرا، بیلے اور کورس اینسمبلز کی جانب سے شاندار پرفارمنسز شامل ہیں۔ پروگرام کا اختتام ایک گالا کنسرٹ پر ہو گا۔

ان موسیقی تقریبات کی قیادت ازبکستان کے نامور موسیقار اور اعزازی فنکار فضل الدین یعقوب جانوف اور کاراکالپاکستان کی عوامی فنکارہ عائدہ عبداللائے وا کر رہی ہیں۔

یہ ثقافتی دورہ ازبک و تاجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دونوں ملکوں کے درمیان فنونِ لطیفہ کے شعبے میں تعاون کے فروغ کی ایک اہم کوشش ہے

اپنا تبصرہ لکھیں