سابق مس یونیورس اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اروشی روتیلا نے ایک اور منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا۔ وہ مہنگی ترین کار خریدنے والی پہلی بھارتی اداکارہ بن گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اروشی روتیلا نے 12.25 کروڑ بھارتی روپے کی انتہائی پرتعیش “رولز رائس کلینن بلیک بیج” کار خرید کر سب کو حیران کر دیا ہے۔ اس گاڑی کی خریداری کے بعد، وہ ایلیٹ سرکل سے باہر یہ نایاب ایڈیشن رکھنے والی پہلی بھارتی اداکارہ بن گئی ہیں۔
اروشی نہ صرف فلمی دنیا میں اپنی اداکاری کے لیے مشہور ہیں بلکہ وہ سوشل میڈیا پر بھی بے حد مقبول ہیں۔ انسٹاگرام پر 100 ملین سے زائد فالوورز حاصل کرنے کے بعد، وہ فوربس کی امیروں کی فہرست میں بھی شامل ہو چکی ہیں، جو ان کی غیر معمولی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اس کے علاوہ، اروشی نے فلم “ڈاکو مہاراج” میں محض تین منٹ کی ڈانس پرفارمنس کے لیے 3 کروڑ بھارتی روپے وصول کر کے بالی ووڈ میں ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ ان کا یہ لگژری طرزِ زندگی اور بے مثال معاوضہ انہیں بھارت کی مہنگی ترین اداکاراؤں میں شامل کر رہا ہے۔