دبئی کے سیاحتی ویزا کے نئے سخت قوانین نے ہندوستانی شہریوں کے لیے مشہور سیاحتی مقام دبئی تک رسائی کو مشکل بنا دیا ہے۔ ویزا مسترد ہونے کی شرح 5-6 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جس سے سیاحوں کو اپنی غیر ریفنڈ ایبل فلائٹ اور ہوٹل بکنگز میں بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق 2023 مین 60 لاکھ سے زائد ہندوستانی سیاح دبئی کا دورہ کر چکے ہیں لیکن حالیہ قوانین نے ویزا حاصل کرنے کا عمل پچیدہ اور مہنگا بنا دیا ہے۔
نئے قوانین کے اہم نکات
سیاحوں کو ریٹرن ٹکٹ کی کاپی امیگریشن ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنا ہوگی، جو پہلے ایئرپورٹ حکام چیک کرتے تھے۔
ہوٹل کی بکنگ کا ثبوت فراہم کرنا یا خاندان کے رکن کے گھر قیام کے لیے ان کی رہائشی ویزا اور اماراتی آئی ڈی دکھانا ضروری ہوگا۔
مالی وسائل کی موجودگی کا ثبوت، جیسے بینک اسٹیٹمنٹ یا اسپانسرشپ لیٹر پیش کرنا لازمی ہے۔
دو ماہ کے ویزہ کے لیے کم از کم 5000 درہم کی شرط عائد کی گئی اور تین ماہ کے لیے 3000 اماراتی درہم ہے۔
اثرات
ان سخت قوانین کے باعث ہندوستانی سیاحوں کو ویزا کے عمل میں رکاوٹوں کے ساتھ ساتھ مہنگے اخراجات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سیاحتی صنعت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات دبئی کے لیے ہندوستانی سیاحت پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں، جو دبئی کے سب سے بڑے سیاحتی گروپ میں شامل ہیں۔
حکومت کی وضاحت
دبئی کے حکام کا موقف ہے کہ ان قوانین کا مقصد سیاحتی عمل کو منظم اور محفوظ بنانا ہے، لیکن اس کے نتیجے میں سیاحوں کے لیے دبئی کا سفر مزید پیچیدہ اور مہنگا ہو گیا ہے۔