امریکی آبدوز نے سری لنکا کے قریب بھارت کا مہمان ایرانی جنگی جہاز ڈبو دیا

امریکہ نے ایران کے ساحلوں سے تقریباً دو ہزار میل دور بین الاقوامی پانیوں میں ایک ایرانی بحری جہاز کو بغیر کسی پیشگی وارننگ کے نشانہ بنایا، جو بھارتی بحریہ کا مہمان تھا اور جس پر تقریباً 130 ملاح سوار تھے۔

یہ جہاز ایک ایرانی فریگیٹ تھا جو بھارت کی مشرقی بندرگاہ سے مشقوں میں شرکت کے بعد ایران واپس جا رہا تھا۔ یہ واقعہ خلیج فارس سے سینکڑوں میل دور بحرِ ہند میں پیش آیا۔اس واقعے کے بعد بھارتی کردار پر سوالات اٹھ رہے ہیں کہ انہوں نے اپنے مہمان جہاز کی درخواست پر کوئی رد عمل کیوں نہیں دیا۔

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے پینٹاگون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک امریکی آبدوز نے بین الاقوامی پانیوں میں موجود ایرانی جنگی جہاز کو نشانہ بنایا۔ ان کے بقول “جہاز کو اندازہ بھی نہیں تھا کہ وہ نشانے پر ہے، اور اسے خاموش موت کا سامنا کرنا پڑا۔”

سری لنکا میں حکام کے مطابق امدادی کارروائیوں کے دوران 87 لاشیں اسپتال منتقل کی گئیں جبکہ 32 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جہاز پر موجود تقریباً 180 افراد میں سے لگ بھگ 60 تاحال لاپتہ ہیں۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں