غزہ کی صورت حال روز بروز ابتر ہوتی جا رہی ہے : برطانوی وزیر اعظم

برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹامر نے زور دے کر کہا ہے کہ غزہ کی صورتِ حال "دن بہ دن بد تر ہوتی جا رہی ہے” اور یہ انتہائی ضروری ہے کہ فلسطینی علاقے کو فوری طور پر مزید انسانی امداد فراہم کی جائے۔

اسکاٹ لینڈ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا برطانیہ اس معاملے میں کوئی اقدام کرے گا، تو انھوں نے کہا "غزہ میں حالات ناقابلِ برداشت ہو چکے ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ مزید سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔”

انھوں نے مزید کہا "اسی لیے ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں… ہمیں بالکل واضح ہونا ہوگا کہ انسانی امداد کو جلد از جلد اور بڑی مقدار میں پہنچنا چاہیے، کیوں کہ فی الوقت جو امداد پہنچ رہی ہے وہ نا کافی ہے اور اس کمی کے باعث شدید تباہی ہو رہی ہے۔”

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں