آریان خان کی پہلی ویب سیریز “دا بیڈز آف بالی ووڈ” کا ٹریلر ریلیز، بالی ووڈ کے کئی ستارے نظر آئے

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کی ہدایتکاری میں بننے والی پہلی ویب سیریز “دا بیڈز آف بالی ووڈ”کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے، جو اپنی کہانی اور اسٹار پاور کی وجہ سے شائقین میں خاصی دلچسپی پیدا کر رہا ہے۔

سیریز کی کہانی ایک باہر سے آنے والے لڑکے کے گرد گھومتی ہے، جو بالی ووڈ میں اپنی جگہ بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ لیکن حالات اس وقت بگڑ جاتے ہیں جب وہ ایک بڑے فلمی ستارے کی بیٹی سے محبت کرنے لگتا ہے۔ کہانی میں حالات “اچھے” سے “برے” اور پھر “انتہائی بُرے” کی طرف بڑھتے ہیں، جس سے ڈرامے میں مزید سنسنی پیدا ہو جاتی ہے۔

ٹریلر میں آریان خان کی ہدایتکاری کا کمال جھلکتا ہے، جبکہ لکش اور راگھو جویال جیسے نوجوان فنکاروں کی پرفارمنس نے بھی شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔ ایک جملہ “پاپا کی پرچائی سے نکلو تو پتہ چلے گا کہ باہر کتنی دھوپ ہے”نہ صرف کہانی کے کردار کو نمایاں کرتا ہے بلکہ حقیقت میں آریان خان کے اپنے سفر کی جھلک بھی پیش کرتا ہے۔

ٹریلر میں شاہ رخ خان کی جھلک یاد دلاتی ہے کہ وہ اب بھی “بالی وُڈ کے بادشاہ” ہیں اور شاہ رخ خان کو ریپر بادشاہ سے ملانے والا سین سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہا ہے۔

دابیڈز آف بالی ووڈمیں نئی نسل کے جواں جذبے کو سینئر فنکاروں کے تجربے کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ شو کا رنگ و روپ پرکشش اور جدید ہے لیکن کہانی میں چھپی کڑواہٹ اور حقیقت اسے اور بھی دلچسپ بناتی ہے۔

یہ ویب سیریز ڈرامہ، کامیڈی اور ایکشن کا ایسا امتزاج پیش کر رہی ہے جو بالی وُڈ کو ایک نئے زاویے سے دیکھنے پر مجبور کر دے گی۔ ناقدین کے مطابق، یہ پراجیکٹ بڑی اسکرین پر ریلیز کے قابل تھا کیونکہ اس میں وہ تمام مصالحہ موجود ہے جس کی بالی وُڈ کو ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں