بالی ووڈ ستاروں کے تعلقات اور علیحدگی کی خبریں عام ہیں، اور اب اداکارہ تمنا بھاٹیا اور وجے ورما کے بریک اپ کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، دونوں اداکار چند ہفتے قبل الگ ہو چکے ہیں، تاہم ان کے درمیان دوستی اور احترام کا رشتہ برقرار ہے۔
وجے اور تمنا کی جوڑی فلم لسٹ اسٹوریز 2 کے دوران قریب آئی تھی اور 2023 میں انہوں نے اپنے تعلق کا اعتراف بھی کیا تھا، مگر اب دونوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس سے ایک دوسرے کے ساتھ لی گئی تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں، جس سے مداحوں میں تشویش پیدا ہو گئی ہے۔
وجے ورما ماضی میں کہہ چکے ہیں کہ وہ تعلقات کو خفیہ رکھنے کے بجائے نجی رکھنا پسند کرتے ہیں، جبکہ تمنا بھاٹیا نے بھی اپنے انٹرویوز میں وجے کی ایمانداری کو سراہا تھا۔ اگرچہ دونوں نے علیحدگی پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا، لیکن ذرائع کے مطابق، وہ اپنے کیریئر اور ذاتی ترقی پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر اَن فالو نہیں کیا، جس سے کچھ مداحوں کو امید ہے کہ شاید یہ محض ایک افواہ ہو یا وقتی ناراضی بھی ہو سکتی ہے.