اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے کرپٹو کرنسی فراڈ میں ملوث ہونے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا

بالی وڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے 2 کروڑ 40 لاکھ بھارتی روپے کے کرپٹو کرنسی اسکینڈل میں ملوث ہونے کی خبروں کی سختی سے تردید کر دی۔
حال ہی میں بھارتی میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ پولیس نے کرپٹو کرنسی فراڈ کے معاملے میں اداکارہ تمنا بھاٹیہ اور کاجول اگروال کو تفتیش کے لیے طلب کیا ہے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ تمنا بھاٹیہ 2 کروڑ 40 لاکھ روپے کے مبینہ کرپٹو کرنسی فراڈ میں ملوث ہیں۔ تاہم، اداکارہ نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے شدید مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کا اس اسکینڈل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایسی گمراہ کن اور من گھڑت خبروں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
تمنا بھاٹیہ نے میڈیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ ایسی جھوٹی اور بے بنیاد خبروں پر یقین نہ کریں اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ واضح رہے کہ تمنا بھاٹیہ کو آخری مرتبہ فلم سکندر کا مقدر میں اویناش تیواری اور جمی شیرگل کے ساتھ دیکھا گیا تھا، جب کہ وہ جلد ہی ہارر تھرلر فلم اوڈیلا 2 میں جلوہ گر ہوں گی۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں