چیمپینز ٹرافی کا فائنل آج دوبئی میں کھیلا جا رہا ہے

دوبئی میں چیمپنز ٹرافی کا فائنل آج کھیلا جا رہا ہے۔ یہ میچ بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جائےگا۔ دونوں ٹیمیں ایک ہی گروپ سے تعلق رکھتی ہیں اور گروپ میچز میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو ہرا دیا تھا، تاہم نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کی مضبوط ٹیم کو شکست دی ہے اور ان کا حوصلہ بلند ہے۔
بھارت کی ٹیم اس وقت بہت اچھی فارم میں ہے اور وہ فائنل کے لئے بھی فیورٹ سمجھی جا رہی ہے، اس کی ایک وجہ دوبئی کی سپن فرینڈلی پچ بھی ہے ، بھارت وہاں اپنے گزشتہ چار میچز کھیل چکا ہے جبکہ اس کے پاس کوالٹی سپن باولنگ اٹیک ہے اور وہ گزشتہ دو میچز میں چار سپنرز کے ساتھ کھیلا ہے جس کا اسے ایڈوانٹیج ہوا۔ بھارتی بیٹنگ بھی فارم میں ہے۔ شمبھن گل، ویراٹ کوہلی، سریاش آئیر، کے راہول، ہاردک پانڈیا سب رنز کر رہے ہیں۔
دوسری طرف نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی بہت اچھی پروفیشنل اور ڈسپلنڈ ٹیم ہے۔ ان کو کپتان سنٹنر جیسے تجربہ کار سپنر کی خدمات حاصل ہیں، بریسویل اور رچن رویندرا کے ساتھ فلپس بھی پارٹ ٹائم سپنر ہیں۔ نیوزی لینڈ کے تجربہ کار بلے باز کین ولیمسن بھی اچھی فارم میں ہیں، سیمی فائنل میں ولیمسن اور اوپنر رویندرا نے سنچریاں بنائی تھیں، جبکہ ڈیرل مچلز اور فلپس بھی رنز کر رہے ہیں۔
دیکھنا اب یہ ہے کہ پاکستان کے مختلف گرائونڈ میں بڑا سکور کرنے والی نیوزی لینڈ دوبئی کی لو سکورنگ سپن پچ سے کیسی مطابقت اختیارکرتی ہے، وہ ایک میچ ہار چکے ہیں مگر اس سے انہیں تھوڑا پچ کا بھی اندازہ ہوا اور اپنی کمزوریاں کا بھی۔ ماہرین ٹف مقابلے کی توقع کر رہے ہیں، تاہم بھارت کو معمولی سی سبقت حاصل ہے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں