شاہ رخ خان کو 33 سال بعد پہلا ‘نیشنل فلم ایوارڈ’ ملے گا

بالی ووڈ کے کنگ خان، شاہ رخ خان نے بالآخر اپنی شاندار فنی زندگی میں پہلا نیشنل فلم ایوارڈ حاصل کرنے کی تیاری کر لی ہے، اور اس خبر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔

59 سالہ اداکار، جنہوں نے 1993 کی فلم بازيگر سے شہرت حاصل کی، اب اپنی بلاک بسٹر فلم ‘جوان’ میں شاندار اداکاری کے اعتراف میں نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، شاہ رخ خان کو 71ویں نیشنل فلم ایوارڈز میں ‘جوان’ کے لیے بہترین اداکار کا اعزاز دیا جا رہا ہے۔ یہ ان کے کیریئر کا پہلا نیشنل فلم ایوارڈ ہوگا۔

یاد رہے کہ ‘جوان’، جس کی ہدایتکاری اٹلی کمار نے کی تھی اور جو ستمبر 2023 میں ریلیز ہوئی، میں شاہ رخ خان کے ساتھ وجے سیٹھوپتی، نینتارا، اور سانیہ ملہوترا نے اہم کردار ادا کیے۔ فلم کو نہ صرف باکس آفس پر کامیابی ملی، بلکہ ناقدین کی جانب سے بھی خوب سراہا گیا، اور یہ سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی۔

پیشہ ورانہ محاذ پر، شاہ رخ اس وقت اپنی آئندہ فلم کنگ کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ساتھ ان کی بیٹی سہانا خان اور دیپیکا پڈوکون بھی جلوہ گر ہوں گی۔ فلم 2026 میں ریلیز کی جائے گی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ، شاہ رخ خان یہ اعزاز اداکار وکرانت میسی کے ساتھ شیئر کریں گے، جنہیں 12th Fail میں شاندار کارکردگی پر بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں