امریکا شدید برفباری کی لپیٹ میں، 6  ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

امریکا کی 30 ریاستیں اس وقت برفباری اور شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جس نے معمولات زندگی مفلوج کر دیے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، امریکا اس وقت سخت سرد موسم کا سامنا کر رہا ہے، جس کی وجہ سے ‘پولر ورٹیکس’ کے تحت درجہ حرارت میں شدید کمی دیکھی جا رہی ہے۔ 30 سے زائد ریاستوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے جا چکا ہے، کچھ مقامات پر منفی 5 سے لے کر منفی 29 ڈگری تک درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ کینیڈا کی ریاست مینی ٹوبا میں منفی 40 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

امریکی موسمیاتی ادارے نیشنل ویدر سروس کے مطابق، اوہائیو سے واشنگٹن تک کئی ریاستوں میں 6 سے 12 انچ تک برفباری ہو سکتی ہے۔ اس شدید برفباری کے باعث سردی کی شدت مزید بڑھ گئی ہے، اور 6 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق، برفباری کے سبب 1500 سے زائد پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں جبکہ 5000 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ کئی سڑکیں بند اور کچھ ریاستوں میں اسکول بھی معطل کر دیے گئے ہیں۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ حالیہ جنوری کی سردی ممکنہ طور پر 2011 کے بعد امریکی تاریخ کی سرد ترین جنوری ثابت ہو سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں