بالی ووڈ کی نئی فلم "سکندر” کا پہلا نغمہ ‘زہرہ جبیں’ ریلیز کر دیا گیا ہے، جس میں سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی کیمسٹری نے مداحوں کو محظوظ کر دیا ہے۔ اس گانے کی کوریوگرافی معروف رقاصہ فرح خان نے کی ہے اور اس کی موسیقی پریتم نے ترتیب دی ہے۔ گانے کو نکاش عزیز اور دانش صابری نے گایا ہے۔
رشمیکا مندانا نے اس گانے میں سیاہ اور سلور رنگ کا شاندار لباس پہنا ہے اور سیڑھیوں سے اترتے ہوئے خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔ گانے کے آغاز میں رشمیکا کی دلکش پرفارمنس کے بعد، بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی انٹری ہوتی ہے۔
رشمیکا مندانا نے حال ہی میں سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربات شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ "مجھے لگتا ہے کہ میرے خواب کو تعبیر مل گئی ہے”۔
فلم "سکندر” رواں سال عید کے موقع پر ریلیز ہوگی اور اس کے ٹیزر کی کامیاب ریلیز کے بعد، اس نغمے کی لانچ نے مداحوں میں جوش پیدا کر دیا ہے۔ اس فلم میں سلمان خان اور رشمیکا مندانا کے علاوہ پریتک ببر، ستیہ راج، کاجل اگروال اور دیگر اداکار بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔
فلم "سکندر” کو ساجد ناڈیاوالا نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس کی ہدایتکاری اے آر موروگاداس نے کی ہے۔