پاکستان دہشتگردی سے نمٹتا رہا کبھی بھارت پر الزام نہیں لگایا، سلمان خان

بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار سلمان خان کا پاکستان کے حق میں دیا گیا ایک پرانا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد پاکستان پر الزام تراشی کی ہے، جبکہ پاکستان نے آپریشن سندور کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارت کے جارحانہ اقدامات کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔

ویڈیو میں سلمان خان کہتے ہیں کہ پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے اور کسی واقعے کے فوراً بعد ایک دوسرے پر الزام لگانا مناسب نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو دہشتگردی جیسے مسائل کا سامنا ہے، اس لیے مل کر اس خطرے کا خاتمہ کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ حالیہ جنگ کے بعد دونوں ممالک نے سیز فائر پر اتفاق کیا ہے اور سلمان خان نے بھی اس پر شکرگزاری کا پیغام شیئر کیا تھا، جسے بعد میں ڈیلیٹ کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں