سلمان خان کو پان مصالحہ کے گمراہ کن اشتہار پر عدالت نے نوٹس جاری کر دیا

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان ایک بار پھر قانونی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ راجستھان کی کوٹا کنزیومر کورٹ نے اُنہیں پان مصالحہ کے ایک گمراہ کن اشتہار میں شرکت کے الزام پر باضابطہ نوٹس جاری کردیا ہے۔

(بی جے پی) کے رہنما اور راجستھان ہائی کورٹ کے وکیل اندرموہن سنگھ ہنی کی جانب سے دائر کیا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سلمان خان اور راجشری پان مصالحہ کمپنی نے اپنے اشتہارات کے ذریعے صارفین کو گمراہ کیا ہے۔

اشتہار میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کمپنی کا پراڈکٹ “زعفران ملے الائچی” اور “زعفران ملے پان مصالحہ” پر مشتمل ہے، جبکہ حقیقت میں یہ ممکن نہیں، کیونکہ زعفران کی قیمت تقریباً چار لاکھ روپے فی کلو ہے اور اتنے مہنگے اجزاء کسی پانچ روپے کے پان مصالحے میں شامل نہیں ہوسکتے۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ سلمان خان ایک مقبول اور بااثر شخصیت ہیں، اُنہیں ایسی مصنوعات کی تشہیر نہیں کرنی چاہیے جو عوام بالخصوص نوجوانوں کے لیے نقصان دہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پان مصالحہ کا استعمال منہ کے سرطان کی ایک بڑی وجہ ہے، اس لیے اس کی تشہیر عوام کو غلط پیغام دیتی ہے۔

اندرموہن سنگھ ہنی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دنیا کے کئی ممالک میں معروف شخصیات کولڈ ڈرنکس جیسی مصنوعات کی بھی تشہیر سے گریز کرتی ہیں، مگر بھارت میں فلمی ستارے تمباکو اور پان مصالحہ جیسے نقصان دہ پراڈکٹس کے برانڈ ایمبیسیڈر بنے ہوئے ہیں، جو نوجوان نسل پر منفی اثر ڈالتا ہے۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق کوٹا کنزیومر کورٹ نے سلمان خان اور راجشری کمپنی دونوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی ہے۔ کیس کی اگلی سماعت 27 نومبر 2025 کو مقرر کی گئی ہے

Author

اپنا تبصرہ لکھیں