ہر سال جولائی کی گرمی میں اسپین کا شہر پامپلونا کچھ ایسا منظر پیش کرتا ہے۔ چھ بیل، ہزاروں انسان،اور ایک تنگ، پتھریلی گلی۔ہر صبح نو دن تک یہ شہر شور، چیخوں، اور دوڑتی سانسوں سے گونج اٹھتا ہے۔
یہ پامپلونا کا سان فرمین فیسٹیول ہے۔ایک صدیوں پرانی روایت، جو عیسائی بزرگ "سینٹ فرمین” کی یاد میں منایا جاتا ہے، جنہیں بہادری اور قربانی کی علامت مانا جاتا ہے۔
اس دوران یہاں 6 سے 10 جنگی بھینسوں کو گلیوں میں چھوڑا جاتا ہے، جن کے سامنے ہزاروں شرکا سفید لباس ،گلے میں سرخ رومال اور کمر پر سرخ پٹی کے ساتھ ہر صبح 8 بجے کے قریب اپنی زندگی کو خطرے میں ڈالتے ہوئے بھاگتے ہیں۔
بھینسوں کی دوڑ کے ساتھ ساتھ روزانہ بھینس فائٹ اور رات بھر کی تقریبات اس میلے کو بھرپور بناتی ہیں۔ دن کے اختتام پر وہی بیل جنہوں نے صبح دوڑ لگائی، شام کو ایک بڑے میدان میں موت کا سامنا کرتے ہیں۔