رضوان نے اپنے کیپنگ گلوز اور شرٹ سڈنی کرکٹ میوزیم کو عطیہ کر دیے

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور شاندار بلے باز محمد رضوان نے سڈنی میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد اپنے کیپنگ گلوزاور شرٹ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میوزیم کو عطیہ کر دیے۔

کیپنگ گلوز اور شرٹ عطیہ کرنے پر سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میوزیم کی انتظامیہ نے محمد رضوان کا شکریہ ادا کیا۔

بابر اعظم کا آسٹریلیا کو عطیہ

محمد رضوان سے قبل پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم نے بھی 2022 کے ورلڈ کپ میں استعمال ہونے والا بلا میلبرن گراؤنڈ کے لانگ روم میں نمائش کے لیے انتظامیہ کو عطیہ کیا تھا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں