معروف ماہر تعلیم ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کر گئیں

معروف ماہر تعلیم اور اردو زبان کی ماہر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کا انتقال ہو گیا ہے۔ ڈاکٹر عارفہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں اور ضیعف العمری کی وجہ سے ان کی طبیعت ناساز رہی۔ ان کے انتقال کی خبر علمی اور تعلیمی حلقوں میں گہرا صدمہ پیدا کر گئی ہے۔

ڈاکٹر عارفہ سیدہ نے فارمن کرسچن کالج میں بطور پروفیسر تاریخ کی تعلیم دی اور کئی سالوں تک طلبہ کی تربیت اور علمی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی علمی قابلیت اور تدریسی مہارت نے انہیں تعلیمی حلقوں میں نمایاں مقام دیا۔

بعد ازاں، وہ لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی پرنسپل بھی رہیں، جہاں انہوں نے ادارے کی تعلیمی اور انتظامی بہتری کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں۔

ڈاکٹر عارفہ سیدہ نے پنجاب میں نگران صوبائی وزیر کے طور پر بھی عوامی فرائض انجام دیے اور قومی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن کے طور پر خواتین کے حقوق اور ترقی کے لیے اہم اقدامات کیے۔

ان کے انتقال پر علمی و ادبی حلقوں نے گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ محققین، اساتذہ اور طلبہ ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کی علمی و تعلیمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور ان کے تعلیمی سفر سے استفادہ کرتے رہیں گے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں