ناجائز تجاوزات و قبضہ مافیا

خون دل دے کر نکھاریں گے رخ برگ گلاب
ھم نے گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ھے

پنجاب میں ناجائز تجاوزات کندگان اور قبضہ گروپ مافیا کے خلاف بلاتفریق آپریشن کلین اپ کیا جارھا ھے جو کہ واقعی ایک خوش آئند اقدام ھے لیکن یہاں سوچنے کی بات یہ ھے کہ جن مافیاز نے کئی سالوں سے اپنی دکانوں ، گھروں ، شادی ھالوں ، پلازوں ، مارکیٹوں اور گلی محلوں میں اپنے اردگرد کی جگہوں پر قبضہ کیا اس کے پیچھے کون سرپرست یا سہولت کار تھے ۔ بازاروں میں ناجائز سٹال کیسے لگوائے جاتے رھے ۔ اس حوالے سے پنجاب کی دلیر وزیراعلی مریم نواز کا یہ بہادرانہ اقدام واقعی لائق تحسین ھے ۔

ذرائع کے مطابق کئی مقامات پر آپریشن کرنے والی ٹیموں کو شدید مذاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا جبکہ کئی مقامات پر پختہ تعمیرات 15 سے 25 سال قبل اور کئی مقامات پر اس سے بھی پرانی تھیں ۔ اندرون لاھور کے 12 دروازوں سے شروع ھونے والی اس مہم کا آخیر کیا ھوگا ۔ لاھور کے تمام ٹاؤنز میں موجود تجاوزات کا کیا بنے گا ۔ ایل ڈی اے، میڑروپولیٹن کارپوریشن ، اینٹی اینکروچمنٹ اسکواڈ ، میں موجود کالی بھیڑوں کے ھوتے ھوئے کیا یہ آپریشن کامیاب ھو سکے گا ۔ مذید باعث حیرت بات یہ ھے کہ آج تک ان کے خلاف اس طرح کی کاروائیاں پہلے کیوں نہ کی گیئں ۔ حالانکہ ان کی حکومت تو پہلے بھی کئی بار رھی ۔ قانون پر عملدرآمد نہ ھونے کی وجہ سے آپریشن کے کچھ دنوں بعد پھر قبضہ مافیا بے لگام سڑکوں پر ریڑھیوں کا قبضہ ، سروس روڈز پر اسٹالوں کا قبضہ ۔ سب سے اھم بات وطن عزیز میں شفارش ، رشوت ، کرپشن جیسے ناسور کے خلاف بھی سخت سے سخت اقدامات اور کارروائی بھی ضرور ھونی چاھیے ۔

پلٹنا جھپٹنا جھپٹ کر پلٹنا
لہو گرم رکھنے کا ھے اک بہانہ

قبضہ مافیا جیسے عفریب کے سہولت کاروں اور سرپرستوں کے خلاف بھی کارروائی موجودہ وقت کی اھم ضرورت ھے ۔ اسکے ساتھ وطن عزیز کے مختلف محکموں میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف بھی سخت ترین اقدامات کرنے ھوں گے ۔ انجمن حقوق عوام پاکستان کی طرف سے وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز سے اپیل کی گئی ھے کہ تجاوزات کے حوالے سے آپریشن تو ضرور کریں لیکن سڑکوں کے کنارے موجود فٹ پاتھ جو کہ عوام کے پیدل چلنے کے لیے ھوتے ھیں وہ بھی قبضہ گروپ مافیاز سے واگزار کروانے کے آرڈر کریں جو کہ محکمہ میں موجود کالی بھیڑوں کی مہربانیوں کی وجہ سے ان فٹ پاتھوں پر قبضہ کیے ھوئے ھیں ۔

کیا وزیراعلی کی قائم کردہ پیرا فورس کو یہ فٹ پاتھوں پر موجود تجاوزات نظر نہیں آرھیں ۔ علامہ اقبال ٹاون ، سمن آباد ٹاون ، راوی ٹاون ، نشتر ٹاون ، داتا گنج بخش ٹاون ، واھگہ ٹاون ، سمیت دیگر علاقوں میں موجود فٹ پاتھوں پر ریڑھی بانوں نے قبضہ کر رکھا ھے ۔ آخر یہ اجازت انھیں کس نے دی ۔ کیا عوام اب روڈز پر چلیں گے ۔ ان کو اگر کوئی حادثہ پیش آیا تو اس کی ذمہ داری کس پر ھوگی؟

اپنا تبصرہ لکھیں