براہ راست مواد پر جائیں
اہم ترین

تاریخ وار خبریں

کینیڈا میں مانع حمل اور ذیابیطس کی ادویات کے اخراجات حکومت اٹھائے گی

14 اکتوبر 2024
کینیڈا میں مانع حمل اور ذیابیطس کی ادویات کے اخراجات حکومت اٹھائے گی

کینیڈا کی پارلیمنٹ نے ایک بل منظور کیا ہے جس کے تحت کینیڈین شہریوں کے لیے مانع حمل اور ذیابیطس کی ادویات کے مکمل اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔ لبرل حکومت کے مطابق یہ منصوبہ ایک وسیع عوامی مالی اعانت پر مبنی قومی فارما کیئر پروگرام کا پہلا مرحلہ ہے۔ حکومتی اندازے کے مطابق ہر پانچ میں سے ایک کینیڈین کو نسخے کی ادویات کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ وفاقی حکومت کو اب صوبوں اور علاقوں کے ساتھ انفرادی فنڈنگ کے معاہدے کرنے ہوں گے۔

خبر شیئر کریں