پریانکا چوپڑا کی 6 سال بعد بھارتی سنیما میں واپسی، مداح پُرجوش

عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا 6 سال بعد دوبارہ بھارتی سنیما میں قدم رکھ رہی ہیں۔ ان کی واپسی کی جھلک فلم ساز ایس ایس راجامولی نے اپنی آنے والی فلم کے پوسٹر کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کی، جسے دیکھ کر ان کے مداح بہت خوش ہوئے۔

فلم کے پوسٹر میں پریانکا چوپڑا چمکدار پیلے رنگ کی ساڑھی میں بندوق کے ساتھ نشانہ لگاتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ یہ تصویر مداحوں کے لیے کافی دلچسپی کا باعث بنی اور ان کی نئی فلم کے لیے جوش و خروش پیدا کیا۔

پریانکا چوپڑا اس فلم میں مہیش بابو کے ساتھ ’منداکنی‘ کے کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم کا ممکنہ نام ’گلوب ٹراٹر‘ رکھا جا سکتا ہے۔ ایس ایس راجامولی نے پوسٹر کے ساتھ سوشل میڈیا پر لکھا:
“وہ خاتون جس نے عالمی سطح پر ہندوستانی سنیما کو نئے انداز میں پیش کیا، دیسی گرل کو خوش آمدید، مجھے اس بات کا بےصبری سے انتظار ہے کہ آپ کے روپ میں دنیا منداکنی کے بےشمار رنگ دیکھے”۔

اداکارہ نے خود بھی فلم کے پوسٹر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا اور کیپشن میں لکھا:
“منداکنی سے ملیں، بظاہر ان کی یہ جتنی گہری شخصیت کی مالک نظر آتی ہیں، حقیقت میں ان کی شخصیت میں اس سے بھی کہیں زیادہ راز چھپے ہوئے ہیں”۔

پریانکا چوپڑا کی یہ واپسی نہ صرف ان کے مداحوں کے لیے خوشی کا موقع ہے بلکہ بھارتی سینما میں بھی نئے جوش و جذبے کا سبب بنے گی

Author

اپنا تبصرہ لکھیں