کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے مسلسل دو مرتبہ منتخب ہونے کے بعد مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، وہ حکمران جماعت لبرل پارٹی کے نئے سربراہ کے انتخاب کے بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔

جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ پارٹی کے اندرونی اختلافات کی صورت میں وہ آئندہ انتخابات کے لیے بہترین انتخاب نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے 2015 میں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا تھا اور مسلسل دو انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔ ٹروڈو نے مزید کہا کہ جب تک ان کا متبادل منتخب نہیں ہوتا، وہ بطور وزیر اعظم اور پارٹی سربراہ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔

نئے پارٹی سربراہ کے انتخاب میں نچلی سطح پر کئی ہفتے لگ سکتے ہیں، جس دوران امیدوار اپنی مہمات چلائیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں