ہالی ووڈ کی سینئر اور باصلاحیت اداکارہ ڈیمی مور کو عالمی شہرت یافتہ پیپلز میگزین نے “دنیا کی خوبصورت ترین شخصیت” کا اعزاز دے دیا ہے۔ 62 سالہ ڈیمی مور نے اپنی تازہ ترین ہارر فلم “دی سبسٹینس” میں ایک ایجنگ فٹس انسٹرکٹر کا کردار ادا کیا، جس میں ان کی شاندار پرفارمنس پر انہیں ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ اس اعزاز سے متعلق میگزین کا خصوصی شمارہ 25 مئی کو جاری کیا جائے گا۔
اس موقع پر ڈیمی مور نے اپنے کیریئر کے نشیب و فراز پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ایک وقت تھا جب ایک پروڈیوسر نے انہیں ’پاپ کارن اداکارہ‘ کہہ کر مسترد کر دیا تھا، جس سے وہ یہ سمجھنے لگیں کہ ان کا کیریئر ختم ہو چکا ہے۔ ڈیمی مور نے کہا کہ وہ اپنی جسمانی شکل برقرار رکھنے کے لیے خود کو “سزا” دیتی رہیں۔ ان کا کہنا تھا، “ہم مردوں کے مخالف نہیں، ہم صرف احمقوں کے خلاف ہیں۔” انہوں نے مزید کہا، “مجھ سے ایک عورت نے کہا تھا کہ تم کبھی بھی کافی نہیں ہو گی، لیکن تم کبھی ہمت نہ ہارنا۔”