پی آئی اے کو 20 سال بعد سالانہ منافع حاصل

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (PIA) نے دو دہائیوں بعد پہلی مرتبہ سالانہ منافع حاصل کر کے معاشی بحالی کی جانب ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی ادارے بلوم برگ کے مطابق، دسمبر 2024 کو ختم ہونے والے مالی سال میں پی آئی اے نے فی حصص 5.01 روپے کا منافع کمایا، جو کہ 2003 کے بعد پہلا منافع بخش سال ہے۔

گزشتہ کئی برسوں سے شدید مالی بحران، بڑھتے قرضوں اور انتظامی مسائل کا سامنا کرنے والی قومی ایئرلائن نے ورک فورس میں کمی، خسارے میں جانے والے روٹس کی بندش، اور بیڑے کے بہتر استعمال جیسے اقدامات کیے، جن کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

پی آئی اے نے حال ہی میں ایک بڑے اسٹرکچرنگ پلان کے تحت اپنی مالیاتی دستاویزات سے اربوں روپے کا قرض ہٹا دیا ہے، جس سے ادارے کی مالی پوزیشن میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

یہ مالیاتی بہتری ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حکومت پی آئی اے کی نجکاری کے منصوبے پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق، منافع بخش ادارے کی نجکاری زیادہ پُرکشش اور کامیاب ثابت ہو سکتی ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے اس کامیابی کو “ادارے کی بحالی اور استحکام کی جانب اہم قدم” قرار دیا ہے�

اپنا تبصرہ لکھیں