پاکستان نے خطے میں حالیہ کشیدگی میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو خطے کے امن و استحکام کو مزید نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق خطے میں امن کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے مسلسل رابطے، بات چیت اور سفارت کاری کا کوئی متبادل نہیں ہے۔
پاکستان نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اپنی ذمہ داریوں اور وعدوں کی پاسداری کریں۔
دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت خطے اور اس سے باہر باہمی احترام، افہام و تفہیم اور مشترکہ خوشحالی کے لیے ایک اہم بنیاد ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اس سلسلے میں اپنا کردار جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔