پاکستانی امریکن طالبہ نے کولمبیا یونیورسٹی میں داخلے سے انکار کر دیا

کولمبیا یونیورسٹی کی انتظامیہ نے غزہ پر اسرائیلی مظالم کے حوالے سے احتجاج کرنے والے طلبہ کے خلاف کارروائی کر کے جہاں ٹرمپ حکومت کو خوش کیا ہے، وہاں اس پر عوامی ردعمل بھی سامنے آ رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایک پاکستانی امریکی طالبہ عمارہ خان نے کولمیبا یونیورسٹی میں داخلے کی پیشکش کو ٹھکرا دیا ہے، طالبہ کی یونیورسٹی کو بھیجی گئی جوابی ای میل وائرل ہوگئی ہے۔
میڈیا اطلاعات کے مطابق طالبہ عمارہ خان نے کولمبیا یونیورسٹی کو لکھا، آپ کیمپس پر طلبہ کے آزادی اظہار کو تحفظ دینے میں ناکام ہیں۔ایک ایسی یونیورسٹی جو تنقیدی سوچ اور آزاد مکالمے کو فروغ دینے کی دعوے دار ہو، اسے انصاف کے لیے جدوجہد کرنےوالوں کو خاموش نہیں کرانا چاہیے، ایک باضمیر مسلمان امریکی ہونے کی حیثیت سے میں ایک ایسے تعلیمی ادارے کا انتخاب نہیں کرسکتی جہاں فکری آزادی پر اربابِ اختیار کو خوش کرنے کو ترجیح دی جائے۔”
بعض نیوز سورسز نے طالبہ کے والد سے بات کی ہے جنہوں نے اپنی بیٹی کے اس فیصلے کی مکمل تائید کرتے ہوئے کہا کہ یہ در اصل یونیورسٹی کے دوغلے پن کے خلاف احتجاج ہے ، بیٹی کے فیصلے پر خوشی ہوئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں