پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ، فضائی حدود کی بندش سے متعلق جاری کیا گیا نوٹم منسوخ کر دیا گیا ہے اور اب ملک بھر کی فضائی حدود پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے۔
حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ، وہ اپنی متعلقہ ایئرلائنز سے رابطہ کر کے شیڈول کے مطابق پروازوں یا منسوخ شدہ فلائٹس کے بارے میں تازہ ترین معلومات حاصل کریں۔
واضح رہے کہ، منگل اور بدھ کی درمیانی شب بھارت کی جانب سے پاکستان اور اس کے زیر انتظام کشمیر میں کارروائیوں کے بعد پاکستان نے احتیاطی طور پر اپنی فضائی حدود بند کر دی تھی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ابتدا میں اعلان کیا تھا کہ، پاکستان کی فضائی حدود 48 گھنٹوں کے لیے بند رہے گی اور تمام ایئرپورٹس آئندہ اطلاع تک معطل رہیں گے۔