امریکی ایوان نمائندگان نے عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے اہلکاروں پر پابندیاں عائد کرنے کا بل منظور کر لیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب آئی سی سی نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یواف گلینٹ کے خلاف غزہ میں جنگی جرائم پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
امریکی ایوان نمائندگان کے اس فیصلے پر انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سخت مذمت کی ہے۔ ایمنسٹی کا کہنا ہے کہ یہ بل انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ہے اور بین الاقوامی قانون کے احترام کے خلاف ہے۔
واضح رہے کہ عالمی فوجداری عدالت نے گزشتہ سال نومبر میں غزہ میں ہونے والے قتل عام پر اسرائیلی رہنماؤں کے ۔خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، جس کے نتیجے میں یہ تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔