فرانسیسی پارلیمنٹ نے وزیراعظم مشیل بارنیئر کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور کرتے ہوئے انہیں صرف تین ماہ بعد عہدے سے برطرف کر دیا۔ پارلیمنٹ کے 331 ارکان نے تحریک کے حق میں ووٹ دیا۔
وزیراعظم بارنیئر نے اسمبلی کی منظوری کے بغیر خصوصی اختیارات کے تحت بجٹ نافذ کیا تھا، جو ان کی برطرفی کی بنیادی وجہ بنی۔ یہ اقدام پارلیمنٹ کی اکثریت کو ناپسند تھا، جس کے نتیجے میں ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی اور کامیاب رہی۔
یاد رہے کہ مشیل بارنیئر کو صدر ایمانوئل میکرون نے تین ماہ قبل ہی وزیراعظم مقرر کیا تھا۔ فرانس کی تاریخ میں ایسا واقعہ آخری بار 1962 میں پیش آیا تھا جب حکومت کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے برطرف کیا گیا۔