مقابلہ حسن کی فاتح نیہال شوداساما کو جسمانی طور پر ہراساں کیے جانے کا انکشاف

بھارتی ماڈل اور مقابلہ حسن کی فاتح نیہال شوداساما نے حال ہی میں اپنے مداحوں کو چونکا دینے والا واقعہ شیئر کیا ہے جس میں انہیں ممبئی میں ایک شخص کے ہاتھوں جسمانی حملے اور ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔
نیہال نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ 16 فروری کو یہ واقعہ پیش آیا تھا، جب ایک شخص جسے وہ دو سال سے جانتی تھیں، نے انہیں جسمانی طور پر مروڑ کر اور تھپڑ مار کر شدید نقصان پہنچایا۔ اس شخص نے نیہال کو دھکیل کر پھینک دیا اور انہیں گاڑی سے کچل دینے کی دھمکی بھی دی۔
نیہال کے مطابق، یہ شخص مہینوں سے انہیں ہراساں کر رہا تھا اور جب انہوں نے سختی سے کہا کہ وہ انہیں چھوڑ دے، تو وہ مشتعل ہو کر تشدد پر اتر آیا۔ حادثے کے بعد نیہال نے پولیس اسٹیشن جا کر ایف آئی آر درج کرائی، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔
نیہال نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ حملے کی یادیں انہیں مسلسل ستا رہی ہیں، مگر انہوں نے اپنی کہانی کو صرف ہمدردی حاصل کرنے کے لیے شیئر نہیں کیا۔ ان کا مقصد دیگر خواتین کو حوصلہ دینا تھا تاکہ وہ بھی اپنی آواز بلند کر سکیں۔
انہوں نے مزید کہا، ’’اگر ایک خودمختار عورت، جو ہمیشہ خواتین کے حقوق کےلیے آواز بلند کرتی رہی ہے، ممبئی جیسے بڑے شہر میں دن دہاڑے اس ظلم کا شکار ہوسکتی ہے، تو پھر یہ کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔‘‘
نیہال کی پوسٹ پر کئی مشہور اداکاروں نے اظہارِ یکجہتی کیا اور ان کے حوصلے کی تعریف کی۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں