معروف کامیڈین کپل شرما ایک بار پھر فلمی دنیا میں، 2 نئی کامیڈی فلمیں سائن

بھارت کے معروف اور ہر دلعزیز کامیڈین کپل شرما ایک بار پھر بڑے پردے پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس بار ان کے ساتھ فلمی دنیا میں ردھیما کپور بھی قدم رکھ رہی ہیں، جو کہ ماضی کے لیجنڈ اداکار رشی کپور کی بیٹی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما دو کامیڈی فلموں میں اداکاری کرنے جا رہے ہیں، جن میں سے ایک فلم ‘کس کس کو پیار کروں 2’ ہے — جو ان کی 2015 میں ریلیز ہونے والی کامیاب فلم کا سیکوئل ہوگی۔

فلم میں نیتو کپور (رشی کپور کی اہلیہ) بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی، جبکہ ردھیما کپور اس فلم کے ذریعے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کریں گی۔

ذرائع کے مطابق فلم کی شوٹنگ رواں ماہ کے آخر میں چندی گڑھ میں شروع ہو جائے گی۔ اس حوالے سے کپل شرما نے فلم کا پوسٹر اور ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کر کے مداحوں کو خوشخبری دی ہے۔

واضح رہے کہ کپل شرما نے فلمی دنیا میں قدم فلم "کس کس کو پیار کروں” سے رکھا تھا، جو ناظرین میں بے حد مقبول ہوئی تھی۔ اب ان کی واپسی کا سن کر مداح ایک بار پھر ان کے مزاحیہ انداز کو پردے پر دیکھنے کے منتظر ہیں۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں