انڈین پنجابی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار جسوندر سنگھ بھلا جو اپنے ایک فلمی کردار ایڈووکیٹ ڈھلوں سے مشہور ہوئے تھے، کئی فلموں میں پھر انہیں یہی نام دیا گیا۔ وہ گزشتہ روز دنیا سے رخصت ہوگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مزاحیہ اداکار کے اہلِ خانہ نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں برین اسٹروک کے بعد موہالی کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں وہ جمعے کی صبح چل بسے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جسوندر سنگھ بھلا کی آخری رسومات 23 اگست بروز ہفتہ دوپہر 12 بجے موہالی میں ادا کی جائیں گی۔
جسوندر سنگھ بھلّا نے درجنوں سپرہٹ پنجابی فلموں میں یادگار کردار ادا کیے۔ ان کے چند نمایاں فلمی پراجیکٹس درج ذیل ہیں:
کیری آن جٹّا (Carry On Jatta) – ایڈووکیٹ دھلّوں کے کردار میں، جو ان کی پہچان بن گیا۔
جٹ اینڈ جولیٹ (Jatt & Juliet) – اپنی مزاحیہ ٹائمنگ سے فلم کو چار چاند لگا دیے۔ ویاہ 70 کلومیٹر، بھاجی ان پرابلم، منجھے بسسراں دے، سجن سنگھ رنگروٹ جیسی فلموں میں بھی اہم کردار ادا کیے۔
جسوندر بھلّا نہ صرف ایک کامیڈین تھے بلکہ پنجابی کلچر کے نمائندہ بھی تھے، انہیں فلم شائقین تا دیر یاد رکھیں گے۔