رات گئے اسرائیل نے جنوبی غزہ کے سب سے بڑے اسپتال پر حملہ کرکے ہزاروں مریضوں اور زخمیوں کو د ربدر کردیا ہے۔ خان یونس کے اس ناصر اسپتال کے سرجیکل وارڈ کو نشانہ بنایا گیا۔ علاقے کے محکمہ صحت کے ترجمان نےکہا ہے کہ اس حملے میں دو افراد شہید ہوئے ہیں لیکن بڑے پیمانے پر مریضوں کی نقل مکانی کرنا پڑی۔
اسرائیل نے دعوی کیاہے کہ اس حملے کا مقصد ایک شخص کو نشانہ بنانا تھا، تاہم اس کی کوئی شناخت واضح نہیں کی گئی۔
دوسری جانب رفح اور خان یونس میں مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ الجزیرہ کے مطابق خان یونس میں بے گھر فلسطینیوں کے خیمے اور گھروں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں کم از کم 6 افراد شہید ہوئے، جبکہ ماعن کے علاقے میں اسرائیلی فوج کے حملے میں مزید 4 افراد جاں بحق ہوئے۔
اس کے علاوہ 6 فلسطینی اسرائیلی حملے میں اس وقت زخمی ہوئے جب ان کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں انسانی بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے، جبکہ عالمی برادری کی خاموشی پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔