ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی اسلام آباد میں وزیراعظم ہاوس آمد، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد آمد پر وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا پرتپاک استقبال کیا۔

ایرانی صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، جس میں دونوں برادر ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔ اس موقع پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو سلامی اور گارڈ آف آنر پیش کیا۔

صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر سے وفاقی کابینہ کے ارکان کا تعارف کرایا، جبکہ صدر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم سے اپنے اعلیٰ سطح وفد کا تعارف کرایا۔

تقریب کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان خوشگوار کلمات کا تبادلہ بھی ہوا۔ بعد ازاں ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم ہاؤس کے لان میں پودا بھی لگایا۔

اپنا تبصرہ لکھیں