ایران کو کسی بھی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنےکی اجازت نہیں دینی چاہیئے، صدر یورپی کمیشن

یورپی کمیشن کی صدر، اُرزولا فان ڈیر لائن نے کہا ہے کہ، انہوں نے اتوار کے روز اسرائیلی وزیرِاعظم، بنجمن نیتن یاہو سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ، ایران کو کسی بھی قیمت پر جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ، اگرچہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق سفارتی حل سب سے بہتر راستہ ہے، تاہم ایران کی جانب سے اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے کے ساتھ تعاون نہ کرنے کی صورت میں اسرائیل کو اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔

فان ڈیر لائن، جنہوں نے ماضی میں غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں پر تنقید کی تھی، اس وقت کینیڈا میں جاری جی سیون اجلاس میں شریک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ، اسرائیل اور ایران کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی اور روس کے یوکرین پر حملے جیسے مسائل کو اجتماعی طور پر زیر بحث لایا جانا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ، ایران کے تیار کردہ ڈرونز اور بیلسٹک میزائل یوکرین اور اسرائیل دونوں کی شہری آبادیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، اور ان مشترکہ خطرات سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کو ایک مربوط حکمت عملی اپنانی چاہیے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں