ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے اس ہفتے برکس ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت جانے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عباس عراقچی 14 مئی کو نئی دہلی پہنچ سکتے ہیں، جہاں برکس وزرائے خارجہ کا اجلاس منعقد ہوگا۔
یہ اجلاس ستمبر میں نئی دہلی میں ہونے والے 18ویں برکس سربراہی اجلاس کی تیاریوں کا حصہ سمجھا جا رہا ہے۔ بھارت اس وقت برکس اتحاد کی صدارت کر رہا ہے۔
برکس دنیا کی بڑی ابھرتی ہوئی معیشتوں کا ایک اتحاد ہے، جس کے اب 11 رکن ممالک ہیں، جن میں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ بنیادی ارکان شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، عالمی معیشت، تجارت اور رکن ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ پر بات چیت متوقع ہے۔