انڈین ایئر فورس کی دبئی ایئر شو میں تیجس کریش کے دوران پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق

انڈیا کی فضائیہ نے دبئی ائیر شو کے دوران جنگی طیارہ ‘تیجس’ گرنے کے نتیجے میں پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے، جبکہ حادثے کے اسباب جاننے کے لیے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

انڈین ایئر فورس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ آئی اے ایف کا تیجس طیارہ دبئی ایئر شو میں فضائی مظاہرے کے دوران حادثے کا شکار ہوا، اور طیارہ تباہ ہونے کے باعث پائلٹ شدید زخمی ہوا جو بعد ازاں جانبر نہ ہو سکا۔

خیال رہے کہ بھارت 1983 سے تیجس طیارہ مقامی طور پرتیار کر رہا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ انڈین ایئر فورس اس جانی نقصان پر شدید افسوس کا اظہار کرتا ہے اور غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔

ادارے کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری تشکیل دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ ‘تیجس’ بھارت کا پہلا مکمل طور پر مقامی تیار کردہ سنگل انجن جنگی طیارہ ہے، جس میں استعمال ہونے والے پچاس فیصد سے زائد پرزے بھی بھارت میں ہی بنائے جاتے ہیں

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں