بھارتی کامیڈین ذاکر خان سٹیج شوز سے بریک لیں گے

بھارت کے ممتاز سٹینڈ اپ کامیڈین ذاکر خان نے کچھ عرصہ کے لئے ہر قسم کے سٹیج شوز سے وقفہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

ذاکر خان کے مطابق وہ اپنی بگڑتی صحت کے خدشات کے باعث اسٹیج شوز سے کچھ وقت کے لیے وقفہ لے رہے ہیں۔

کامیڈین کے مطابق وہ گزشتہ ایک برس سے صحت میں تبدیلی محسوس کر رہے تھے تاہم کچھ مجبوریوں کی وجہ سے کام جاری رکھے ہوئے تھے۔

ذاکر خان نےیہ اعلان اپنی انسٹا گرام پر کیا۔ وہ کہتے ہیں کہ خاصے عرصے سے وہ صبح سے رات تک کام میں مصروف رہنے کی وجہ سے اپنا خیال نہیں رکھ پائے اور کئی طبی مسائل کا شکار ہوگئے ہیں۔ اس لئے اب سٹیج شوز سے بریک لے رہا ہوں۔

یاد رہے کہ ذاکر خان نے لندن اور نیویارک کے بہت بڑے سٹیج شوز میں پرفارم کر کے ایک ریکارڈ بنا رکھا ہے جو کہ وہ پرائم ویڈیو ایمزون پر بھی پرفارم کر چکے ہیں۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں